اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاجی کیس کا چالان مقررہ مدت اور متعدد نوٹسز کے باوجود جمع نہ کرانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک مہینے قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرانے میں مسلسل غفلت برتی جا رہی تھی، جس کی پاداش میں یہ سزا سنائی گئی۔ اس اچانک عدالتی فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے انتظامی و پولیس حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔







