فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی صورتحال، امن کے فروغ اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں مکالمے، کشیدگی میں کمی اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات میں علاقائی تنازعات کے پرامن حل اور مختلف فریقوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed