الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی نشست پر ضمنی انتخاب سے متعلق آئینی ابہام کے حوالے سے کیس پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق آج کیس کی سماعت ایرانی صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کے باعث نہیں ہو سکے گی، جس کی وجہ سے کارروائی کو مخر کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس کیس میں درخواست گزار اور تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ مراد سعید کے حلف نہ اٹھانے کے باوجود نشست کو خالی قرار دینے کے فیصلے پر سوال اٹھایا گیا، سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعد نااہل قرار دیا تھا، بعد ازاں ایک درخواست پر ان کا نوٹیفکیشن بحال کیا گیا، تاہم ضمنی انتخاب کے حوالے سے قانونی ابہام برقرار ہے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، ضمنی انتخاب کرانے یا نہ کرانے کا حتمی فیصلہ کیس کے میرٹس پر ہوگا۔







