جیون بک اسپورٹس ایکوپلاگنگ تقریب کا انعقاد

23 جون کو اولمپک ڈے سے قبل، جیون بک اسٹیٹ نے 19 جون کو اکسان میں ہمیول اولمپک اسپورٹس سینٹر کے اطراف جیون بک اسپورٹس ایکوپلاگنگ تقریب کا انعقاد کیا۔پلاگنگ سویڈش زبان کے الفاظ plocka upp یعنی اٹھانا اور jogging کا مجموعہ ہے۔ اس سے مراد دوڑتے ہوئے کچرا اٹھانے کی ماحول دوست سرگرمی ہے، جو حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔یہ تقریب بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی، کی جانب سے اجاگر کی جانے والی بنیادی قدر پائیداری کو نمایاں کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد ورزش کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ماحول کا تحفظ کرنا اور صوبے بھر میں ماحول دوست کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں تقریبا 70 افراد نے شرکت کی، جن میں جیون بک اسٹیٹ اور اس کی 14 بلدیات کے اسپورٹس محکموں کے افسران، جیون بک اسٹیٹ اسپورٹس کونسل، اکسان سٹی مینجمنٹ کارپوریشن اور اولمپک بولی کے فروغ کے حامی شامل تھے۔ شرکا نے مل کر ہمیول اولمپک اسپورٹس سینٹر اور قریبی ہمیول ٹان کے علاقے کی صفائی کی اور پھینکا گیا کچرا جمع کیا۔

اس سال کی تقریب آئی او سی کی لیٹس موومہم کے نعرے”یو کین ڈو”سے ہم آہنگ تھی، جس کا پیغام یہ ہے کہ ہر شخص آسانی سے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔ یہ مہم لوگوں کو روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی حرکات کے ذریعے اپنی صحت بہتر بنانے اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔اسی سوچ کے تحت شرکا نے تقریب کا آغاز روایتی کوریائی اسٹریچنگ مشقوں، یعنی ”گکمن چیجو” اور درست جاگنگ تکنیک سیکھنے سے کیا۔ ہمیول اولمپک اسپورٹس سینٹر کے دورے کے بعد انہوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ پڑھا، جس میں کھیلوں سے متعلق تمام انتظامی امور میں ماحول کو ترجیح دینے کا عہد کیا گیا۔ہمیول اولمپک اسپورٹس سینٹر: یہ 1988 سیول اولمپکس کی ایک یادگار سہولت ہے، جہاں آج بھی اولمپک رنگ اور سیول 1988 کا لوگو موجود ہے۔ یہ مرکز 2000 میں نیشنل اسپورٹس پروموشن فنڈ کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت سے یہ اکسان کے شمالی علاقے کے رہائشیوں کی صحت کے فروغ کے لیے ایک اہم کمیونٹی اسپورٹس مرکز کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔اعلامیے میں شہریوں کی صحت اور خوشی کو بہتر بنانے کے ساتھ آئندہ نسلوں کے لیے صاف ستھرا ماحول چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ جیون بک کے کھیلوں کے حکام نے وعدہ کیا کہ کھیلوں کی سہولیات کی تعمیر اور انتظام میں ماحول دوست مواد اور توانائی بچانے کے طریقے اختیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی عہد کیا کہ سمندری، آبی اور پہاڑی تفریحی کھیلوں کے دوران ماحولیاتی نقصان کو کم کرنے والے ماحول دوست پروگراموں کو وسعت دی جائے گی، جبکہ مقابلوں کے دوران کچرے میں کمی لا کر زیرو ویسٹ جیون بک اسپورٹس ایونٹس کو حقیقت بنایا جائے گا۔

2036 اولمپکس بِڈ ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل یو ہی سوک نے کہا، ہمیں امید ہے کہ اولمپک ڈے کے موقع پر منعقد کی گئی یہ تقریب ورزش کے ذریعے صحت کو فروغ دینے اور ماحول کے تحفظ کا مثر موقع ثابت ہوگی۔ آئندہ بھی ہم ماحول دوست کھیلوں کے کلچر کو عام کرنے اور جیون بک کی ایک بین الاقوامی اسپورٹس سٹی کے طور پر برانڈ ویلیو کو بلند کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں اور پروگرام جاری رکھیں گے۔دریں اثنا، اولمپک ڈے ایک عالمی جشن ہے جو 1948 میں جدید اولمپک گیمز کے آغاز اور آئی او سی کے قیام کی یاد میں شروع کیا گیا تھا۔ ہر سال 23 جون کو دنیا بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں تاکہ کھیلوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور اولمپک اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed