سوات سٹی میئر پر فنڈز میں بے ضابطگیوں کا الزام

بلدیاتی اپوزیشن رہنمائوں کا سٹی میئر پر فنڈز میں بے ضابطگیوں اور اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا الزام، تحقیقات کا مطالبہ سوات سٹی کونسل کے بلدیاتی اپوزیشن رہنماں نے سٹی میئر شاہد علی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان پر فنڈز میں بے ضابطگیوں، اپوزیشن کو نظر انداز کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکامی کے الزامات عائد کیے ہیں۔سوات میڈیا کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شعیب، نادر شاہ خان، عظمت علی خان، انور اقبال بالے، گوہر علی اور دیگر رہنماں نے کہا کہ سٹی میئر نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بلدیاتی نمائندوں کی الوداعی تقریب منعقد نہیں کی، جو منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافی اور جمہوری روایات کے منافی اقدام ہے۔اپوزیشن رہنما محمد شعیب نے کہا کہ چار سالہ دورِ بلدیات میں اپوزیشن کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اور اختتامی تقریب میں بھی انہیں اظہارِ خیال کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اپوزیشن نے ہر فورم پر میئر کے ساتھ تعاون کیا، تاہم عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کے اطراف میں تزئین و آرائش اور شجرکاری خوش آئند اقدام ہے، لیکن اسی مقام پر نکاسی آب کا نظام بدستور خراب ہے جس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی، جنرل بس اسٹینڈ اور دیگر اہم عوامی مسائل کونسل میں بارہا اٹھائے گئے مگر انہیں حل کرنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے بابوزئی میں ترقیاتی فنڈز اور اسٹریٹ لائٹس منصوبوں کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ فنڈز کہاں اور کس مد میں خرچ کیے گئے۔محمد شعیب نے مزید کہا کہ سوات سٹی ماسٹر پلان کی منظوری کے عمل میں بھی سٹی میئر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جو ان کی انتظامی کمزوری اور نااہلی کا ثبوت ہے۔اپوزیشن رہنما نادر شاہ خان نے کہا کہ چار سالہ مدت مکمل ہونے کے باوجود اپوزیشن نمائندوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا نہیں بلکہ اس سے بھی بدتر سلوک روا رکھا گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ماضی میں کئی حکومتیں دیکھی ہیں لیکن ایسی ناکام مقامی حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں نے محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت خدمات انجام دیں، جبکہ گوگدرہ میں واپڈا کمپلینٹ سیل گزشتہ دو سال سے بند پڑا ہے اور کوئی اس کا نوٹس لینے والا نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed