پیڈوکوصوبے کاسب سے زیادہ آمدن والاادارہ بنایا جائیگا’نذیرعباسی

صوبائی وزیر محکمہ توانائی وبرقیات نذیراحمدعباسی نے کہا ہے کہ توانائی کاشعبے ملکی معیشت میںبنیادی حیثیت رکھتاہے کیونکہ زراعت،صنعت،ٹرانسپورٹ،آبپاشی،بلدیات سمیت تمام شعبہ جات کی ترقی وخوشحالی اس اہم شعبے سے وابستہ ہیں۔خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے سستی پن بجلی کی پیداوارکے قدرتی آبی وسائل سمیت تیل وگیس کے ذخائراس صوبے کاقیمتی سرمایہ ہیںجن کوبروئے کارلاکرمعیشت کومستحکم کرکے انقلاب برپاکیا جاسکتاہے۔پیڈوصوبے میںسستی پن بجلی پیداکرنے والاایک اہم سرکاری ادارہ ہے جوصوبے کوسالانہ اربوں روپے کی آمدن دے رہاہے۔پیڈو کوترقی دے صوبے کاسب سے زیادہ آمدن والاادارہ بنایاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے افسران پر مشتمل پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرمحکمہ توانائی وبرقیات نذیراحمدعباسی نے نومنتخب کابینہ کے چیئرمین سیدآصف رضا،صدرانجینئرمقیم الدین،جنرل سیکرٹری محمدابرار،سینئرنائب صدرسلمان آفریدی،نائب صدروقاص گنڈہ پور،جائنٹ سیکرٹری صفت اللہ، فنانس سیکرٹری عمران خان،انفارمیشن سیکرٹری اشفاق خان اورآفس سیکرٹری شہزادخان سے انکے عہدوںکاحلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرانوارالحق نے کہا کہ پیڈو صوبے کاایک منافع بخش ادارہ ہے ۔جس سے صوبے کو سالانہ 6ارب روپے سے زائد کی آمدن ہورہی ہے۔ متعددتوانائی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کوتقریباً 10ارب روپے سے زائداضافی آمدن متوقع ہے۔ ادارے کے ملازمین کے جملہ مسائل کے حل اوراصلاحات کیلئے بھرپوراقدامات کئے ہیں اورآئندہ بھی ادارے کی فلاح وبہبودکے لئے کام کرتے رہیں گے۔تقریب میں نومنتخب صدرانجینئرمقیم الدین نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈپیش کیاجس میں ہیلتھ انشورنس سہولت، ملازمین کے لئے واپڈاطرزپررہائشی کالونی وآسان اقساط پرسولرسسٹم کی فراہمی،ملازمین کی ترقی کے لئے ٹائم سکیل پروموشن کااجرائ،پیڈوکے تمام اعلیٰ سے ادنیٰ افسران کے لئے یکساں بنیادوں پرٹرانسپورٹ سہولیات سمیت پیڈوکے مکمل شدہ بجلی گھروں کوازخود سرکاری سطح پرO&Mچلانے کی پالیسی سمیت ملازمین کے الائونسز وغیرہ کوایسوسی ایشن نے آئندہ ایجنڈے میں شامل کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed