1152مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو طلبی کے نوٹس جاری

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں کے 1152مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جن کی شہریت، خاندانی ریکارڈ یا دیگر کوائف کے حوالے سے شکوک و شبہات سامنے آئے ہیں، جبکہ بعض مشتبہ افغان مہاجرین کے نام بھی جانچ پڑتال کے عمل میں شامل ہیں۔نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام نوٹس یافتگان کو دو ہفتوں کے اندر متعلقہ نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو کر اپنی شناخت اور دستاویزات کی تصدیق کروانا ہوگی۔حکام کے مطابق مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے والے افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے جا سکتے ہیں جبکہ ریکارڈ کی مزید جانچ کے بعد قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 874 مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کا تعلق پشاور سے ہے، جبکہ چارسدہ کے 192، ٹانک کے 81، تورغر کے 2 اور جہلم کے ایک شہری کو بھی وضاحت اور تصدیق کے لیے طلب کیا گیا ہے۔نادرا حکام کے مطابق شناختی ریکارڈ کی شفافیت اور درستگی یقینی بنانے کے لیے مشکوک کیسز کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed