خیبرپختونخوا ‘ستمبر 2024ء کے بعد سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے ریٹائر اور فوت شدہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر نئی ہدایات جاری کر د یں۔ صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ26 ستمبر 2024 کے بعد فوت یا ضریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نئی بھرتی نہیں ملے گی۔مراسلے میں متعلقہ محکموں کو 26 ستمبر 2024 سے پہلے کے زیر التوا کوٹہ کیسز قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا کیسز کا فیصلہ ہر کیس کے حقائق اور قانونی حیثیت کو دیکھ کر کیا جائے گا۔صوبائی حکومت نے انتظامی محکموں کو ہر کیس الگ میرٹ اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جانچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔کے پی حکومت محکمہ ہیومن ریسورس نے تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفی ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق مشکوک کیسز محکمہ قانون کو بھجوائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed