ایرانی قونصل جنرل سے تاجر وفد کی ملاقات

پشاور میں ایران کے قونصل جنرل علی بنافخہ کی دعوت پر پاکستان-افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی کی قیادت میں ایک تجارتی وفد نے ملاقات کی، جس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے سابق عہدیداران بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کے بعد پیدا ہونے والے تجارتی و اقتصادی مواقع اور دوطرفہ تجارت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل علی بنافخہ نے ضیاء الحق سرحدی کو صحافت اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی جانب سے ’’ستارۂ امتیاز‘‘ سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں دوطرفہ تجارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، جبکہ وفد کے اراکین بالخصوص ضیاء الحق سرحدی نے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ چیمبر آف کامرس (Joint Chamber of Commerce) کے قیام پر غور کیا جائے گا تاکہ کاروباری برادری کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ (Transit Trade Agreement) طے کیا جائے تاکہ سامان کی نقل و حمل کو آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (Free Trade Agreement – FTA) پر دستخط کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، جس سے دونوں ممالک کی صنعتوں اور تاجروں کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔ پاکستان، افغانستان اور ایران کے جغرافیائی محلِ وقوع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ معاہدہ علاقائی تجارت کے فروغ، بیرونی منڈیوں پر انحصار میں کمی اور کم لاگت نقل و حمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed