تاجر اتحاد پشاور کینٹ کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کی ایک میٹنگ جنرل سیکرٹری جاوید خان کی زیر نگرانی منعقد ہوئی اس میٹنگ میں ظفر حمید منہاس عزیز خان ندیم خان جلال خان حاجی طاہر محمد شفیق نصیر ہاشمی حاجی وحید وغیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے موجودہ ٹی جی آر کے عملے کی کوششوں کو سراہا اور ٹی جی آر کے نئے عملے کی تعیناتی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کنٹونمنٹ انتظامیہ مزید اچھے فیصلے اور کام کرے گی







