تحصیل چارباغ کے علاقے سیرئی سالنڈہ میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کو قتل کردیا، جبکہ مقتول کی بیوی نے سسر، دیور اور چچازاد کے خلاف دعویداری کردی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چارباغ جاوید اقبال کے مطابق ملزم میاں گل بہار نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے سہیل اور بھتیجے عطا اللہ کیساتھ مل کر اپنے بیٹے محمد رحیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منگلور ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے اور مقتول کی بیوی کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔







