خواتین یونیورسٹی مردان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راضیہ سلطانہ کی زیرِ نگرانی جمعرات، 18 جون 2026 کو صبح 11:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک گوگل میٹ کے ذریعے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصد طلبہ، والدین، ملازمین اور عام عوام کو ایک ایسا کھلا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ یونیورسٹی کے انتظامی امور، سہولیات، مسائل، تجاویز اور شکایات کے حوالے سے براہِ راست یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کر سکیں۔اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ تمام انتظامی دفاتر کے سربراہان بھی موجود ہوں گے، جو شرکا کے مسائل سنیں گے اور ممکنہ حد تک فوری حل اور رہنمائی فراہم کریں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس آن لائن فورم کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مثر رابطے کو فروغ دینا، شفافیت کو یقینی بنانا اور اعلی حکام تک براہِ راست رسائی کے ذریعے عوامی سہولت کو بہتر بنانا ہے۔شرکا درج ذیل گوگل میٹ لنک کے ذریعے آن لائن سیشن میں شرکت کر سکتے ہیں:meet.google.com/wkr-kzvy-dkzیونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ، والدین، ملازمین اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنی قیمتی آرا، تجاویز اور مسائل براہِ راست یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچا سکیں۔







