مردان ‘ اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل

مردان کے علاقے کھنڈرے گڑھی کپورہ میں اراضی تنازعہ پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل کر دیئے گئے، مبینہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین مسماة(ر)اور (س) سمیت اجمل نامی شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔یہ واقعہ ایک پرانے اراضی تنازعہ کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے جو اچانک خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا۔مردان پولیس رپورٹ کے مطابق واقعے میں ملزمان بلال، مبصر، نورالبصور، علی زمان اور شاہ فاضل کو نامزد کر لیا گیا ہے، جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین اور ملزمان قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، جس نے اس واقعے کو مزید افسوسناک بنا دیا ہے۔دو خواتین سمیت تین افراد قتل کئے جانے کے اس دلخراش واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed