ایران امریکہ معاہدہ آخری مرحلے میں داخل

ایران اور امریکا کے درمیان زیرِ غور مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر ایران کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا اور معاملہ مختلف سطحوں پر جائزے کے مرحلے میں ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تہران کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق معاہدے کے سیاسی، قانونی اور تکنیکی پہلوں کا تفصیلی جائزہ ماہرین اور متعلقہ فیصلہ ساز اداروں کی سطح پر جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام اس معاہدے کے ممکنہ اثرات، قومی مفادات اور قانونی تقاضوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ذمہ دار ادارے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تمام پہلوئوں کا محتاط انداز میں تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام معاملات واضح ہو سکیں۔دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اب تک کسی حتمی منظوری یا دستخط کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔مبصرین کے مطابق تہران کی جانب سے محتاط رویہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل اس کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق تمام پہلوں کا مکمل جائزہ لینا چاہتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے جانے والے تازہ حملوں میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہوگئے۔لبنانی حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں حملے کیے گئے جس میں کم از کم تین افراد میں جاں بحق ہوگئے۔لبنان کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ضاحیہ کے علاقے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ ختم ہونے کے معاہدے پر دستخط ہونے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed