وزیراعلیٰ کا دورہ شاہ کس ‘ تاج آفریدی کی وفات پر تعزیت

جمرود میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الحاج حجرہ شاہ کس کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی سے ان کے بھائی، مرحوم سابق سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کے انتقال پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مرحوم تاج محمد آفریدی کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی المناک حادثے میں وفات کسی بڑے سانحے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صورت میں علاقہ ایک بااثر فلاحی، سماجی اور سیاسی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ تاج محمد آفریدی کی عوامی خدمات اور ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed