ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو سیل کرنا شروع کر دیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعوی کیاہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو سیل کرنا شروع کر دیا ۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ایران انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو محفوظ بنارہا ہے، ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے قریب سرنگوں میں بارودی سرنگیں بھی بچھا دیں،یورینیم کے ذخیرے تک رسائی پہلے کے مقابلے میں مشکل اورخطرناک ہو چکی، افزودہ یورینیم کو محفوظ بنانے کے عمل میں ایک ماہ سیزیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے منجمد فنڈز جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed