گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی اتحادی حکومت مسترد کردی

 

اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ نے اس پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش دراصل نئی حکومت کی تشکیل میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش ہے، تاہم ایسے سیاسی حربے نہ ان پر اثر انداز ہوں گے اور نہ ہی اسرائیلی شہریوں پر۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیتن یاہو نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو قومی اتحادی حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ ایران کے خطرے کا خاتمہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزن کوٹ کو اسرائیلی صدر کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed