خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر و فاقی حکومت نےگورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینےکا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایمرجنسی میں گورنر کے اختیارات سے متعلق آرڈیننس صدر کو بھجوا دیا ہے۔ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر جلد آرڈیننس جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت گورنرکو ایمرجنسی کے دوران وسیع اختیارات سونپے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آرڈیننس کی وجہ سے ہی قومی اسمبلی کا اجلاس ری شیڈول کیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب ہوجائے تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا، مجوزہ آرڈیننس کے تحت گورنرکو 12 خصوصی اضلاع کے بارے میں بھی مزید اختیارات مل جائیں گے۔







