اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1,335ملین روپے مختص

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی)کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1,335 ملین روپے مختص کئے ہیں۔پی ایس ڈی پی2026-27کے مطابق نائیلوپ پی آئی ای اے ایس (NILOP-PIEAS) ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سینٹر کے منصوبے کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں 635 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2,891 ملین روپے ہے۔اسی طرح میڈیکل آئسوٹوپس (Lutetium & Technetium) فیسلیٹی کے قیام کے منصوبے کے لئے بجٹ میں 390 ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں جس کی کل لاگت 1,638 ملین روپے ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت فصلوں کی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ سمارٹ ہائبرڈ اقسام کی تیاری کے لئے سپیڈ بریڈنگ پلیٹ فارم کے منصوبے کے لئے پی ایس ڈی پی میں 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اس سکیم کی مجموعی لاگت 990 ملین روپے ہے۔اسی طرح کراچی کوسٹل پاور پروجیکٹ (یونٹ 1 اور 2) کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں 10 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مروت رینج میں ریڈیو ایکٹو منرلز کی تلاش کے نئے غیر منظور شدہ منصوبے کے لئے پی ایس ڈی پی میں 100 ملین روپے رکھے گئے ہیں جس کی کل لاگت کا تخمینہ 850 ملین روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed