دفاعی امور اور سروسز بجٹ کیلئے 3ہزار 10ارب 90کروڑ مختص

وفاقی بجٹ 27-2026 میں دفاعی امور اور سروسز بجٹ کیلئے 3 ہزار 10 ارب 90 کروڑ مختص کیے گئے جبکہ دفاعی انتظامیہ کا بجٹ 10 ارب 90 کروڑ مختص کیا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی سروسز کا بجٹ 3 ہزار ارب روپے مختص کیا گیا ہے، دفاعی ملازمین کے اخراجات کیلئے 967 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔دفاعی آپریٹنگ اخراجات کیلئے 743 ارب 46 کروڑ روپے مختص کیے گئے، دفاعی فزیکل اثاثہ جات کیلئے 925 ارب 83 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی سول ورکس کیلئے 363 ارب 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed