ارباب نیاز سٹیڈیم کا تبدیلی نام کیس، حکام کو آخری بار جواب جمع کرانے کی مہلت

پشاور ہائیکورٹ میں ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
دو رکنی بنچ نے صوبائی حکومت کو جواب جمع کرنے کے لیے آخری مہلت دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ اگر حکومت نے جواب جمع نہ کیا تو دستیاب ریکارڈ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ زندہ شخص کے نام پر عوامی اثاثہ منسوب کرنا قواعد کے خلاف ہے۔
مزید کہا گیا کہ لوکل کونسل رولز کے مطابق کسی جگہ کا نام پچاس سال تک تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ایک بار پھر اضافی دستاویزات جمع کرنے کے لیے مہلت مانگی۔
عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر دستاویزات نہ دیے گئے تو کیس دستیاب ریکارڈ پر نمٹایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed