لوڈشیڈنگ و تپتے کلاس رومز میں بچے وبچیاں نڈھال

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں ہوشربا اضافے اور ہیٹ ویو کے باوجود معصوم بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے پر مختلف مکاتب فکر اور والدین نے محکمہ تعلیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سکولوں کے چھوٹے بچوں کو تپتی گرمی میں خوار ہونے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے تو دوسری طرف اس کے برعکس کالجز اور یونیورسٹیز کے بڑے طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات دے دی ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر فیصلہ ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سورج آگ برسا رہا ہے جس کے باعث سکول جانے والے ننھے بچوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، صوبے میں گزشتہ 13 سال سے برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف نہ تو سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی (سولر انرجی)پر منتقل کر سکی ہے اور نہ ہی سکولوں میں پینے کے ٹھنڈے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر ہیں، شدید گرمی اور گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کلاس رومز تندور کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جس میں معصوم بچوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر گرمی کی شدت کے باعث ایک سرکاری سکول میں ایک بچے کی طبیعت انتہائی خراب ہونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے اور والدین میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، والدین اور شہری حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر موسمی صورتحال اور بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed