وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نئے مالی سال کے لئے بجٹ دستاویزات کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فی صد اور پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں تنخواہ میں شامل ر 2022 کا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف اور 2025 کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔







