45ہزار مہاجرتاجروں کیخلاف کریک ڈائو ن کی منظوری

پشاور کے 60بازاروں میں 45ہزار سے زائد مہاجرین تاجروں کیخلاف کریک ڈائون کی اجازت دے دی گئی ہے پہلے مرحلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے نوٹسز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے مختلف علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود تاجروں کو نوٹسز کا اجرا کل سے شروع کیا جا رہا ہے دوسرے مرحلے میں ان کے کاروباری مراکز کو سیل کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق صوبے میں افغان مہاجرین کے خلاف ترین اپریشن کی منظوری وفاقی حکومت نے دے دی ہے اور وفاقی ادارے مشترکہ طور پر اپریشن کریں گے شہر کے مختلف بازاروں میں مہاجرین کاروباری افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے گا۔پرانی سبزی منڈی۔فروٹ منڈی چمکنی۔اٹا مارکیٹ۔اشرف روڈ۔چوک یادگار۔نمک منڈی پتھر مارکیٹ۔پلاسٹک مارکیٹ۔سبزی منڈی۔خوشحال بازار۔پشاور بورڈ بازار۔افغان کالونی۔لطیف اباد۔پھندو۔گنج۔حیات اباد۔کارخانو مارکیٹ۔سمیت شہر کے مختلف بازاروں کی نشاندہی کی گئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق کاروباری افراد کی تفصیلات دل کا اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی بھجوا دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed