پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال، گورننس کے نظام، مجوزہ نئے انتظامی یونٹس اور قومی ترقی کے مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔اس موقع پر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ وہ ملک میں صدارتی نظام کے حامی ہیں، تاہم بہتر طرز حکمرانی کے لیے نئے صوبائی ڈھانچوں یا انتظامی یونٹس کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق انتظامی تقسیم کا مقصد محض نئے یونٹس تشکیل دینا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے لیے وسائل کی فراہمی، مثر انتظامی ڈھانچے، معاشی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور وسائل کی نچلی سطح تک منصفانہ منتقلی کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا تجربہ اسی صورت کامیاب ہو سکتا ہے جب مقامی حکومتوں کو بااختیار، فعال اور خودمختار بنایا جائے۔ چین، برطانیہ اور امریکہ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں مقامی حکومتیں وسیع اختیارات رکھتی ہیں اور اپنے علاقوں کی معاشی و کاروباری ترقی میں مثر کردار ادا کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل دے کر ترقی کے عمل میں شریک کرنا ہوگا۔معظم بٹ ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ملک کو قومی وژن رکھنے والی مدبر قیادت کی ضرورت ہے۔ سلیم سیف اللہ جیسی تاریخی سیاسی و انتظامی بصیرت رکھنے والی شخصیات کو قومی معاملات میں آگے لانا چاہیے تاکہ ان کے تجربے اور رہنمائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔







