چارسدہ کے تھانہ نستہ کی حدود ڈھیری زرداد میں گھریلو تنازعہ افسوسناک سانحے میں تبدیل ہوگیا، جہاں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رستم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم سلمان نے گھریلو جھگڑے اور معمولی تکرار کے دوران فائرنگ کر کے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف رپورٹ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ نستہ میں درج کر لی گئی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔







