پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026ء کا لوئر چترال میں شاندار اور پروقار آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال را ہاشم عظیم، کمانڈنٹ سی ٹی ایف کرنل ارسلان اور ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے خصوصی طور پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور باقاعدہ طور پر بال پھینگ کر میچ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میں لوئر اور اپر چترال کی مختلف63ٹیمیں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح بھی اس روایتی اور دلچسپ کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میدان میں کھلاڑیوں کے شاندار کھیل نے شائقین سے خوب داد وصول کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی و کھیلوں کے پروگرام نہ صرف علاقے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کا روایتی کھیل پولو علاقے کی ثقافت، بھائی چارے اور روایات کا آئینہ دار ہے۔پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 چترال کی ثقافتی روایات، کھیلوں کے جذبے اور عوامی دلچسپی کی خوبصورت عکاسی کر رہا ہے، جس سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ اس ٹورنمنٹ کے اختتام کے بعد کھیلاڑیوں کے پروفارمنس کو دیکھ کر 13تا 15 جون 2026منعقد ہونے والی شندور فیسٹول میں چترال اور گلگت کے درمیان کھیلے جانے والے پولو ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔







