سپورٹس جرنلسٹس کھیلوں کی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں گے ‘ گورنر پنجاب

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لاہور کی ممتاز سماجی شخصیت نوید اختر ملک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ امجد عزیز ملک نے گورنر کو پاکستان میں سپورٹس جرنلزم کے علاوہ پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو سے متعلق آگاہ کیا۔امجد عزیز ملک نے گورنر پنجاب کو چائنہ ونڈو اور اے آئی پی ایس ایشیا کے میگزین بھی پیش کئے۔گورنر سلیم حیدر نے پاکستان میں سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی کارکردگی کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ سپورٹس جرنلسٹس ملک میں کھیلوں کی ترقی و فروغ کے لئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ گورنر نے چائنہ ونڈو کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مستقبل قریب میں موقع ملا وہ چائنہ ونڈو کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed