اداکارہ میرا فلم "سائیکو” کی پرموشن کے لیے سیالکوٹ پہنچ گئی

میاں انجم شہزاد

لاہور۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم “سائیکو” کی پروموشن کے سلسلے میں سیالکوٹ پہنچ گئیں، جہاں ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کی میزبانی معروف ماڈل اداکار سمیع خان اور فیشن ڈیزائنر آمنہ احمد نے کی، جبکہ شوبز، سوشل اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران فلم “سائیکو” کی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں جنہیں حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ایک منفرد کہانی پر مبنی ہے اور شائقین کو اس میں بہترین اداکاری اور سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
اداکار سمیع خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور “سائیکو” شائقینِ فلم کے لیے عید الاضحیٰ پر ایک بہترین تحفہ ثابت ہوگی۔ تقریب میں موجود مہمانوں نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ فلم کو معروف ہدایت کار اداکار شان نے ڈائریکٹ کیا ہے
واضح رہے کہ فلم “سائیکو” عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed