نئی فلم میرا لیاری ملک بھر کے سینمائوں کی زینت بن گئی

میاں انجم شہزاد

ڈسٹری بیوشن کلب نے شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس ڈرامہ فلم میرا لیاری کی ملک گیر سینمائی نمائش جمعہ 8مئی 2026 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی ۔یہ فلم معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ کی نئی تخلیق ہے جو اپنی عالمی سطح کی اسکریننگ کے بعد اب وطنِ عزیز میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ فلم کا عالمی پریمیئر 2مئی کو لندن میں منعقدہ 28ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں ہوا جہاں اس کی حقیقت پسند اور جاندار کہانی کو بے حد سراہا گیا۔میرا لیاری کو سندھ حکومت کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور یہ فلم لیاری کے بارے میں روایتی اور منفی تصورات کے برعکس ایک نیا بیانیہ پیش کرتی ہے۔ فلم لیاری کو ایک ایسے علاقے کے طور پر پیش کرتی ہے جو کھیل، بالخصوص فٹبال، ثقافتی رنگوں اور حوصلے کی علامت ہے۔ فلم کی شوٹنگ مکمل طور پر لیاری میں کی گئی ہے اور اس میں مقامی افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کہانی میں حقیقی رنگ اور سچ کا عنصر برقرار رہے۔فلم کی کہانی ایک پرعزم فٹبال کوچ عائشہ عمر کے گرد گھومتی ہے جو نوجوان لڑکیوں کی ایک ٹیم کو تربیت دے کر خوابوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔معروف فنکاری دانانیر مبین نے فلم میں افسانہ جبکہ نئی فنکارہ ٹرنیٹ لوکس نے کشمالاکے کردار میں جلوہ گر ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سمیہ ممتاز، نیئر اعجاز، پارس مسرور اور عدنان شاہ ٹیپوسمیت شاندار کاسٹ شامل ہے، جو اسے سیزن کی سب سے بڑی مقامی ریلیز بناتی ہے۔یہ فلم کراچی کے علاقے لیاری، جسے لٹل برازیل بھی کہا جاتا ہے، کی باوقار خواتین کھلاڑیوں کے عزم و حوصلے کو اجاگر کرتی ہے۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے میرا لیاری کے متعلق کہا: کہ میرا لیاری پاکستانی سنیما کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جو لیاری کے اصل بیانیے کو فخر اور حقیقت کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ یہ فلم ایک ایسی کمیونٹی کی حقیقی تصویر ہے جسے اکثر غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس کہانی کو قومی سطح پر پیش کر رہے ہیں، جو ثابت کرتی ہے کہ ہمارے مقامی فنکار اور ہماری کہانیاں عالمی معیار کی ہیں۔میرا لیاریکی ایڈوانس بکنگ بھی اوپن ہوچکی ہے اور فلم کے حوالے سے فلم بینوں میں شاندار رسپانس دیکھنے میں آرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed