پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری

پشاور ہائیکورٹ نے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس سید محمد عتیق شاہ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج برقرار ہیں جبکہ جسٹس اعجاز انور سینئر پیونی جج کی حیثیت سے اپنی پوزیشن پر برقرار رہیں گے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس سید ارشد علی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ اسی طرح جسٹس محمد نعیم انور پانچویں جبکہ جسٹس وقار احمد چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے تبادلے پر آنے والے جسٹس بابر ستار کو سنیارٹی لسٹ میں ساتواں نمبر دیا گیا ہے۔ جسٹس کامران حیات میانخیل آٹھویں اور جسٹس محمد اعجاز خان نویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس محمد فہیم ولی دسویں نمبر پر شامل کیے گئے ہیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق جسٹس خورشید اقبال گیارہویں اور جسٹس طارق آفریدی بارہویں نمبر پر ہیں۔ مزید برآں جسٹس عبدالفیاض چودھویں اور جسٹس فرح جمشید پندرہویں نمبر پر شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق جسٹس انعام اللہ خان سولہویں اور جسٹس ثابت اللہ خان سترہویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس صلاح الدین اٹھارہویں اور جسٹس صادق علی مومند انیسویں نمبر پر شامل کیے گئے ہیں۔اسی طرح جسٹس مدثر امیر بیسویں اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ اکیسویں نمبر پر ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتظامی کمیٹی کے یکم مئی 2026 کے فیصلے کی روشنی میں نئی نامزدگیاں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed