سیشن کورٹ پشاور کے سکیورٹی ایڈمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کی جانب سے سیشن کورٹ پشاور میں تعینات سیکیورٹی ایڈمن عبدالسلام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے سیکیورٹی ایڈمن کے خدمات کے اعتراف میں تقریب منعقد کی جس میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبران رفیق مہمند ، فضل واحد اور نائب صدر سپریم کورٹ بار کونسل فضل شاہ مہمند ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور بار قیصر زمان ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ عبدالسلام نے اپنی تعیناتی کے دوران انتہائی دیانتداری اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے عدالت اور وکلاء برادری کے درمیان سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شرکاء نے عبدالسلام صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ عبد السلام کا تبادلہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان ہو گیا ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed