مولانا ادریس شہادت’ تفتیش میں بڑی پیش رفت

مولانا شیخ ادریس ٹارگٹ کلنگ کیس کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوئی، دہشت گردوں کی 30 گھنٹے سے زائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔معروف عالم دین مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں کو اہم شواہد موصول ہوئے ہیں۔تفتیشی حکام نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی 30 گھنٹے سے زائد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے مشکوک افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حاصل کی گئی فوٹیجز صرف پشاور تک محدود نہیں بلکہ ان میں نوشہرہ اور چارسدہ کے مختلف مقامات بھی شامل ہیں، جہاں سے ملزمان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کی تکنیکی معاونت بھی لی جا رہی ہے۔تفتیشی ٹیمیں مولانا شیخ ادریس کی گزشتہ 15 دن کی نقل و حرکت کا مکمل ڈیٹا جمع کر رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کی ریکی کی جا رہی تھی اور واقعے کے شبہے میں اب تک 40 سے زائد افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے مشکوک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور حکام کا دعوی ہے کہ بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سفاکانہ واقعے کے پیچھے چھپے اصل محرکات اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed