اے آئی سے بنائی بھیڑیے کی جعلی تصویر پر شہری کو 5سال قید و بھاری جرمانہ

جنوبی کوریا میں ایک شہری کو سڑک پر گھومتے بھیڑیے کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، ملزم کو 5 سال تک قید اور 6 ہزار 700 ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ شخص نے اے آئی سافٹ ویئر کی مدد سے شہر کی سڑکوں پر گھومتے بھیڑیے کی حقیقت سے قریب تر تصویر تیار کی اور اسے آن لائن پوسٹ کردیا، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔جنوبی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد پولیس اور فائر فائٹرز نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت پرائمری اسکولز بند کیے جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ہنگامی ٹیمیں بھی تعینات کی گئیں۔بعد ازاں تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بھیڑیے کی تصویر مکمل طور پر جعلی اور اے آئی سے تیار کردہ تھی۔ حکام کے مطابق اس جعلی تصویر کے باعث عوامی تحفظ سے متعلق اداروں کی ذمہ داریوں میں شدید خلل پڑا اور سرکاری وسائل کا ضیاع ہوا۔پولیس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تصویر صرف تفریح کی غرض سے بنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed