صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے تناظر میں کہا کہ موجودہ صورتحال کو بعض لوگ جنگ بھی قرار دے رہے ہیں تاہم ان کے بقول امریکا کی معیشت اس کے باوجود مضبوط ہے اور اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جب کہ ایران کی معیشت تباہی کا شکا ہے کیوں کہ ناکہ بندی کے باعث پیسے نہیں کما پارہا۔







