صوبہ میں گڈ گورنس کا کوئی نام ونشان نہیں’ حالت ابتر ہے’ ہندکوان تحریک

پاکستان ہندکووان تحریک کا ایک اہم اجلاس قصہ خوانی میں موجود تاج سوڈا ہاوس میں منعقد ہوا جس میں پشاور کے مختلف علاقوں سے آنے والی عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحریک کے چیئرمین سقاف یاسر، صوبائی صدر اکبر سیٹھی کے علاوہ محمد وقار لودھی، مظہر رحیم، علی رضا، احمر ضیا، اشفاق حسین، انشا ریاض احمد، نعمان رووف اور دیگرعہددران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کا برا حال کر دیا ہے۔ کسی قسم کے ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہے، جبکہ حکومت کا ساراذور صرف ایک ہی ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح و شام ایک ہی نعرہ لگایا جاتا ہے ادھر جلسہ ادھر جلسہ لیکن صوبے کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ بجلی، گیس، پانی اور سڑکوں کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔صوبائی صدر اکبر سیٹھی نے کہا کہ پشاور شہر تباہی کا منظر پیش کرتے ہوئے کہا یکہ توت گلبہار، کریم پورہ، سکندر پورہ اور مختلف علاقوں سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، نالیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں اورگندگی کے ڈھیرہر گلی کوچہ میں دیکھائی دیتے ہیں صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی اور پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے بلکہ اہلیان پشاور ایک اذیت جیسی زندگی جی رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومتی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اپنے لیئے مراعات اور تنخواہوں کے اضافہ کے بلز کرکٹ گراونڈ میں بیٹھ کرپاس کرائے جا رہے ہیں۔ آخراس صوبہ اور بلخصوص پشاور کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق اور شہر کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں اور ان لوگوں کا انتخاب کریں جو واقعی عوام کی خدمت کر سکیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed