تیسری انٹرنیشنل سائن کانفرنس اور پہلی وائی ایس ایف پاکستان میٹنگ کا کامیاب انعقاد

تیسری انٹرنیشنل سائن کانفرنس اور پہلی اے پی او ایینگ سرجنز فورم وائی ایس ایف پاکستان میٹنگ کا انعقاد شہاب آرتھوپیڈک اینڈ جنرل ہسپتال، پشاور میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔دو روزہ اس علمی کانفرنس میں ملک بھر سے 100 سے زائد آرتھوپیڈک سرجنز اور ریزیڈنٹس نے شرکت کی، جہاں علم کے تبادلے، جدید تحقیق اور پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا۔ کانفرنس میں اعلی معیار کے سیشنز کا انعقاد کیا گیا

جن میں امریکہ سے آٹھ معروف اور سینئر سرجنز کی لائیو آن لائن لیکچرز بھی شامل تھے، جبکہ ملک کے نامور ماہرین نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کی خاص بات قیادت کے موضوع پر پروفیسر مسعود عمرکا کلیدی خطاب تھا جس میں انہوں نے جدید سرجری میں مثر قیادت کے اہم پہلوں پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح پروفیسر جنرل سہیل حفیظ نے نوجوان سرجنز کے لیے مواقع اور پیشہ ورانہ ترقی کے موضوع پر اہم خطاب کیا۔شرکا اور مقررین نے کانفرنس کے اعلی معیار، بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی کو سراہا۔ اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پروفیسر صلاح الدین اور ڈاکٹر فصیح شہاب کی کاوشوں کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔یہ کانفرنس پاکستان میں آرتھوپیڈک تعلیم کے فروغ اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed