ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے کنٹرول روم انچارج فیاض خان نے ماہ اپریل 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ضلع ملاکنڈ نے ماہ اپریل 2026 کے دوران مجموعی طور پر 422 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔ ان میں 320 میڈیکل، 64 روڈ ٹریفک حادثات، 08 آگ لگنے، 15 گولی لگنے/تشدد، 04 ڈوبنے، 01 عمارت گرنے اور 10 دیگر ریکوری ایمرجنسیز شامل تھیں۔ اس دوران 428 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 15 افراد جاں بحق ہوئے۔کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 11797 کالز موصول ہوئیں، جن میں 3626 معلوماتی/ڈراپ اور 7749 فیک یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔مزید برآں ریفرل ایمرجنسیز کے تحت 177 مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں 69 کو ضلع کے اندر جبکہ 108 کو ضلع سے باہر ریفر کیا گیا۔ماہ اپریل میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے مختلف سکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں طلبہ اور عملے کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت دی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریاں اور نہروں کے قریب غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں، گاڑیوں کو احتیاط سے چلائیں، فیک کالز سے اجتناب کریں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔







