نجم عباسی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ہری پور تعینات

صوبائی حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے متعدد افسران کے تبادلوں وتعیناتی کے احکامات جاری کردیئے نوٹیفکیشن کے مطابق نجم عباسی کو سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل ہری پور تعینات کر دیا گیا۔نجم عباسی کو جیل میں دور جدید کے مطابق اصلاحات کا بانی تصور کیا جاتا ہے کیونکہ جیل ریکارڈ کو کمپیوٹر آئز کرنے اور تمام قیدیوں کا ڈیٹا محفوظ کرنے کا آغاز بھی انہوں نے کیا۔ذرائع کر مطابق وہ ایک متحرک اور اصلاحات پر مبنی وژن رکھنے والے افسر جانے جاتے ہیں۔اسکی تعیناتی آبائی علاقے میں ہونے سے اسے ایک مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔نجم عباسی اس سے قبل انسپکٹریٹ آف پریزنز میں بطور ڈی آئی جی خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ سنٹرل جیل پشاور، سنٹرل جیل مردان اور ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں بطور سپرٹنڈنٹ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔انہوں نے اپنے ادوار میں جیل نظام میں جدید اصلاحات متعارف کروائیں جن میں ای وزٹ سسٹم، جدید انٹرویو رومز، شفافیت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل اقدامات، قیدیوں کی بحالی کے پروگرامز اور جیل انڈسٹری کی بحالی شامل ہیں۔ ان اقدامات کو نہ صرف محکمے بلکہ عوامی حلقوں میں بھی سراہا گیا۔ انہیں اقوام متحدہ کے امن مشن برائے جنوبی سوڈان (UNMISS) کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
ذرائع کے مطابق نجام عباسی کی قیادت میں سنٹرل جیل ہری پور میں اصلاحات، نظم و ضبط اور قیدیوں کی بحالی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed