شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج پشاور محمد آصف نے قتل کے الزا م میں گرفتار ملزم کو جر م ثابت ہونے پر عمر قید اورساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ،ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم واقف اللہ پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ داودزئی کی حدود میں ذیشان نامی شہری کوقتل کیاتھا، جس پر پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا، تاہم بعد میںتفتیش پر ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، بعدازیں ملزم ضمانت پر رہاہوا،تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا،جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر دفعہ 302 میں عمر قیدا ور دفعہ 404میں تین سال قید جبکہ مجموعی طورپر ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ جرمانہ مقتول کے ورثاء کو اداکرنے کے احکامات جاری کردیئے ، سزا سنانے کے بعد ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا۔







