رکن قومی اسمبلی آصف خان نے خیبرپختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی فراہمی سے محروم کرنے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کے آئینی اور معاشی حقوق پر ظلم ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آئی پی پیز کے لیے ایل این جی گیس کی فراہمی پر بھی سوال اٹھایا، جو کہ بجلی کی پیداوار کے لیے اہم ہے۔ آصف خان نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ خیبرپختونخوا کو گیس فراہم نہیں کی جا سکتی، اٹھارویں آئینی ترمیم کی روح کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت ایک صوبے کو اس کی اپنی پیداوار سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گیس کی کمی ہے تو کیا پنجاب کے کارخانے بھی بند کیے گئے ہیں یا صرف خیبرپختونخوا کو ہی مشکلات کا سامنا ہے۔ آصف خان نے کہا کہ سی این جی سیکٹر قومی معیشت میں بڑا کردار ادا کرتا ہے اور اس کی بندش عوام اور معیشت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوامی حقوق کو نظرانداز کرنا کسی صورت قبول نہیں ہوگا اور وہ ہر فورم پر خیبرپختونخوا کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے اور ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے۔خیبر پختونخوا کو گیس سے محروم کرنا آئینی و معاشی ظلم ہے ، رکن قومی اسمبلی آصف خان نے خیبرپختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی فراہمی سے انکار پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے کے آئینی و معاشی حقوق پر کھلا ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کی جانب سے یہ کہنا کہ خیبرپختونخوا کو گیس فراہم نہیں کی جا سکتی، نہ صرف حیران کن ہے بلکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کی روح کے بھی منافی ہے آصف خان نے سوال اٹھایا کہ آخر کس قانون کے تحت وفاق ایک صوبے کو اس کی اپنی پیداوار سے محروم کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں گیس کی کمی ہے تو کیا پنجاب کے کارخانے بھی بند کیے گئیہیں یا صرف خیبرپختونخوا کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اور آئینی اصولوں کے مطابق سب سے پہلا حق اسی صوبے کے عوام کا ہے آصف خان نے کہا کہ سی این جی سیکٹر تقریبا 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کر کے روزانہ 15 لاکھ لیٹر پیٹرول کا متبادل فراہم کر رہا ہے اور ماہانہ تقریبا 6 ارب روپے قومی معیشت میں شامل کرتا ہے، جس میں تقریبا 2 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جاتے ہیں اس کے باوجود اس شعبے کی بندش نہ صرف عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہیانہوں نے کہا کہ سی این جی کی بندش سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور یہ فیصلہ مہنگائی، معاشی دبا اور عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے آصف خان نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ عوامی حقوق کو نظر انداز کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی آصف خان نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا







