تنخواہوں میں 7 اورپنشن میں5 فیصداضافے کاامکان

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 7 اورپنشن میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطا بق حکومت یا وزارتِ خزانہ کی جانب سے تاحال تنخواہوں یا پنشن میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا،تاہم امکان ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 7 فیصد اضافہ کرے گی جبکہ پنشنرز کیلئے 5 فیصد ریلیف دے سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت تنخواہ دار طبقے کے لئے دیگر ریلیف اقدامات بھی متعارف کرا سکتی ہے، تنخواہوں میں اضافے سے ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد مستفید ہوں گے،تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمتِ عملی پر منحصر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed