ٹرائل کے آخری مراحل میں ملزم کوضمانت کی رعایت نہیں دی جا سکتی،ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں قتل و اقدامِ قتل مقدمے میں نامزد ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس محمد اعجاز خان نے مقدمے میں نامزد ملزم زرشاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔مدعی کے وکیل اسد خان شہزادہ نے دلائل دیئے کہ ملزم پر فائرنگ کے نتیجے میں رضوان اللہ کے قتل اور راہگیر بچے رحمان کے زخمی ہونے کا الزام ہے۔ ملزم نے بارگین کے لین دین تنازعے پر فائرنگ کرکے مدعی کے بھائی کو قتل کیا ،ملزم کےخلاف سیشن کورٹ میں ٹرائل بھی چل رہا ہے ۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمے کا ٹرائل آخری مراحل میں ہے اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں لہٰذا اس مرحلے پر ملزم کو ضمانت کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ہائیکورٹ نے فرانزک شواہد، ایف ایس ایل رپورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں وکیل صفائی کے دلائل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ جلد از جلد مکمل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed