سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کو چلنے میں دشواری، ویڈیو وائرل

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے۔وائرل ویڈیو میں پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور ایک دوسرے شخص کو عرفان کھوسٹ کو چلنے میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار اب بہت بوڑھے ہو چکے ہیں اور ویڈیو میں وہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور بھی لگ رہے ہیں۔عرفان کھوسٹ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر جہاں ان کے مداحوں کو کافی عرصے بعد انہیں دیکھ کر خوشی ہوئی وہیں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں بھی مبتلا ہو گئے۔اداکار کے مداح انہیں اتنا کمزور اور چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھنے کے بعد ان کی صحت اور زندگی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed