پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 11 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 97 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔فخر زمان اور عبداللہ شفیق 21،21 اور ویلالاگے نے 20 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا نے 14 رنز کی نمایاں باری کھیلی، پشاور زلمی کے سفیان مقیم، برسویل نے 3،3 ناہید رانا 2، عامر جمال اور شریف الاسلام 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 173 رنز بنائے تھے، گزشتہ میچ کے مین آف دا میچ سری لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس نے اس مرتبہ پھر شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 74 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں بریس ویل نے 21 رنز بنا کر ٹوٹل 173 تک پہنچایا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3، مستفیض الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed