برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے وہ زخم ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں جو فضائی حملے دوران ان کے چہرے اور پائو ں پر لگے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کا حوالہ سے رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کے قریبی حلقے کے تین ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں مجتبی خامنہ ای کا چہرہ اور ایک یا دونوں ٹانگیں متاثر ہوئیں، جس میں ان کے والد آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہوئے تھے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بات کرنے والوں کے مطابق 56 سالہ رہنما صحت یاب ہو رہے ہیں اور ذہنی طور پر بہت تیز ہیں اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سینیئر حکام سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں جبکہ واشنگٹن کے ساتھ جنگ اور مذاکرات سمیت اہم مسائل پر فیصلہ سازی میں مصروف ہیں۔اس سوال کہ آیا ان کی صحت ملک کی اس نازک صورت حال کے وقت میں ریاستی امور چلانے کی اجازت دیتی ہے، کے حوالے سے ان کے قریبی لوگوں کے اکائو نٹس ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے رہے ہیں تاہم روئٹرز آزادانہ ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں کرا سکا۔ مجبتی خامنہ ای کے ٹھکانے، حالت اور حکمرانی کی صلاحیت کے حوالے سے معلومات اب بھی بڑی حد تک عوام کیلئے بنی ہوئی ہیں۔فضائی حملے اور آٹھ مارچ کو انہیں والد کی جگہ سپریم لیڈر بنائے جانے کے بعد ان کی کوئی تصویر، ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ سامنے نہیں آئی ہے۔خبر رساں ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران مشن نے ان کی صحت اور ان کے منظرعام پر نہ آنے کی وجہ سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔مجتبی خامنہ کے زخموں کی نوعیت کے حوالے سے ایرانی حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ٹیلی ویژن پر ایک نیوز کاسٹر نے ان کے لیے جانباز کا لفظ استعمال کیا جو جنگ میں زخمی ہونے والوں کے لیے مقامی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔13 مارچ کو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ان کے زخموں کا ذکر ایک بیان میں کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زخمی ہوئے اور ممکنہ طور پر ان کا چہرہ بھی متاثر ہوا ہے۔امریکی انٹیلی جنس کی اسسمنٹس سے واقفیت رکھنے والے ایک سورس نے روئٹرز کو بتایا کہ خامنہ ای کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ ایک ٹانگ کھو چکے ہیں۔







