پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔گلین میکسویل نے ہفتہ کی صبح کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کی تصدیق حیدرآباد کنگزمین کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کی گئی ہے۔حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ اب تک پی ایس ایل میں پہلی فتح کی متلاشی ہے۔جارح مزاج بیٹنگ آل رانڈر گلین میکسویل کی ٹیم میں شمولیت حیدرآباد کنگزمین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔







