گیم آف تھرونزکے معروف اداکار مائیکل پیٹرک چل بسے

معروف اداکار مائیکل پیٹرک طویل علالت کے بعد 35 برس کی عمر میں چل بسے ۔وہ گزشتہ تین سال سے موٹر نیورون ڈیزیزمیں مبتلا تھے،اداکار کی اہلیہ ناومی شیہان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوہر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مائیکل کو 10 روز قبل ان کے آبائی علاقے شمالی آئرلینڈ کے ایک ہاسپِٹل میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں 24 گھنٹے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔ ناومی شیہان نے اپنے شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی شخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں لوگوں کو متاثر کیا، ان کے بقول مائیکل نے اپنی بیماری کے باوجود ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کی۔ مائیکل پیٹرک کے انتقال پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اوراداروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئیانہیں ایک باصلاحیت اور باحوصلہ فنکار قرار دیا ہے جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed