میں بھی میچ فنشرہوں، بابراعظم ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر برہم

پاکستان سپر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اس وقت برہم ہو گئے جب ان کی بیٹنگ اپروچ اور میچ فنش کرنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایا گیا۔حیدرآباد کنگز مین کے خلاف میچ میں زلمی کو 146 رنز کا ہدف ملا۔ بابر نے 37 گیندوں پر 43 رنز بنا کر اچھی بنیاد رکھی، تاہم وہ اننگز کو اختتام تک نہ لے جا سکے۔ان کے آئوہٹ ہونے کے بعد ٹیم دبا میں آ گئی، لیکن زلمی نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کر لی۔پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے میچ فنشر کے طور پر بابر کا موازنہ ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے سوال کیا، جس پر بابراعظم ناراض نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے موازنوں کو ختم کیا جانا چاہیے اور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ میچز فنش نہیں کرتے۔ انہوں نے کئی میچ فنش کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed