ترجمان محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ایران کے تیل ذخائر پر بمباری کے باوجود پاکستان کا ماحول فی الحال کسی بھی خطرے سے محفوظ ہے۔
انجم نذیر کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ اور ڈیٹا کا تبادلہ جاری ہے۔اب تک کی مانیٹرنگ میں بالائی فضا میں خطرناک ذرات یا زہریلی گیسوں کے کوئی آثار نہیں ملے۔ترجمان نے بتایا کہ تابکاری کے شواہد بھی موجود نہیں ہیں۔اگر کسی قسم کی تابکاری ہوتی ہے تو ہواؤں کے رخ کے مطابق اثرات ترکمانستان کی طرف جائیں گے۔پاکستان کا بارڈر ایران کے جنوبی حصے سے ملتا ہے جہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔
یہ وضاحت عوامی سطح پر پھیلنے والی تشویش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے
ایران میں تیل پر بمباری سے پاکستانی ماحول محفوظ ہے ، موسمیات







